ابنا: منامہ سے خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے پرامن مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے فا ئرنگ کي اور آنسو گيس کا استعمال کيا جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين بري طرح زخمي ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے دسيوں مظاہرين کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے - رشا ٹوڈے ٹيلي ويژن کے مطابق بحريني انقلابيوں نے اعلان کيا ہے کہ ملک ميں گھٹن اور ظلم کے ماحول کے باوجود بحريني شہريوں کے پرامن مظاہروں کا دائرہ وسيع ہوتا جارہا ہے - مظاہرين نے بحرين کے مختلف علاقوں ميں فارمولہ ون ريس کے خلاف بڑے بڑے پوسٹر اور بينر بھي لگارکھے ہيں۔
.......
/169